TariqBrohi

قادیانیوں کا اردو زبان بطور سازش اختیار کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

زبان صرف ایک دوسرے سے بات کرنے کاذریعہ نہيں بلکہ ہر ملک و  قوم و مذہب کی شناخت اور ان کے تہذیب وتمدن و اخلاق تک کو اپنے اندر سموئے ہوتی ہے۔ جیسے کہا جاتا ہے یہ مہذب زبان ہے اور یہ بازاری زبان ہے، یا ہندوستان میں عوامی ہندی زبان کے مقابلے میں ادبی معیار کی اردو کو شائستہ سمجھا جاتا ہے۔۔

اسی طرح اسلامی تہذیب عربی زبان کے ہوتے نہایت پاکیزہ شائستہ رہتی ہے۔  پھر جب فتوحات باکثر ت ہوئيں تو مختلف عجمی تہذیب و ادیان کے منفی اثرات بھی اپنے اپنے علاقو ں کے اعتبار سے اس کے اندر آتے گئے جیسے یہود و نصاریٰ و ہندومت وغیرہ۔

اسی طرح یونانی فلسفے کے تراجم اور سیکھنے کے سبب عقائد میں علم الکلام و منطق کی گمراہیوں نے جنم لیا۔ اور خود ہندوستان میں ہندوؤں کے ساتھ رہن سہن سے جو مسلمانوں کی زبان، تہذیب و تمدن ، رسم و رواج و دین  و عقائد پر  اثرات مرتب ہوئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہيں۔ بلکہ بعض توبے ساختہ کہہ اٹھتے ہيں وہ بت کو کھڑا کرکے پوجتے ہیں اور ہم قبر کی صورت میں مزاروں کو لٹا کر پوجتے ہیں۔

جب میں نے اپنی آن لائن اکیڈمی  کے آغاز پر اردو زبان سکھانے سے متعلق کورسس کاآغاز کیا، تو میں اردو گرامر کی بعض کتب انٹریٹ پر تلاش کرنے لگا۔ ایک بظاہر اچھے اور مفید عنوان کے ساتھ کہ "آؤ  اردو سیکھیں” کتاب ملی  جو الفضل آن لائن اس طرح کی ویب سائٹ پر تھی۔ ویسے اب اسے اور احمدی قادیانیوں کی دیگر ویب سائٹس کو پاکستان سے آفیشلی بلاک کردیا گیا ہے الحمدللہ۔ بظاہر عام سے اردو گرامر سکھانے والی کتاب دراصل اپنے مزعومہ نبی یا مسیح موعود درحقیقت دجال کی خدمات کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ اس کےمقدمے میں ہی لکھا ہے کہ اللہ اپنے آخری دور کے مامور مرزا غلام احمد قادیانی سے جن الہامی زبانوں میں بات کرتا ہے وہ چار ہيں عربی، انگریزی، فارسی اور اردو!

ان کے مطابق یہ بڑیک مبارک زبان ہے کہ اسی میں ان کے حضرت مسیح موعود  کا لٹریچر ہے۔اور اس کو سیکھنے کی اہمیت اس لیے ہے تاکہ وہ اس خبیث جسے یہ امام مہدی و مسیح موعود کہتے ہیں ان کی باتوں اور معجزات کا عرفان حاصل ہو!

لہذا تمام مسلمانوں کی خیرخواہی میں اس کی نشاندہی کی جارہی ہے تاکہ آپ خود بھی بچیں اور دوسرے سادہ لوح مسلمانو ں کوبھی اس سے بچائيں۔

اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ان خبیثوں کی سازشوں کو بے نقاب فرماتا رہے، ختم نبوت کے منکرین مسلمانوں کے ہاں متفقہ طور پر کافر قرار دیے گئے اس احمدی  جماعت کو نسیت و نابود فرمائے۔

 

اردو زبان گرامر و بول چال سیکھنے کے لیے رابطہ کریں

طارق علی بروہی آن لائن اکیڈمی

https://tariqbrohi.com/urdu-course/

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے