TariqBrohi

طالب علم کو کن کتابوں سے شروع کرنا چاہیے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

طالب علم کو کن کتابوں سے شروع کرنا چاہیے؟

اکثر ساتھی ہم سے پوچھتے ہيں کہ ہمیں کن کتابوں سے طلب علم شروع کرنا چاہیے خصوصاً عقیدے میں، اگرچہ ہماری ویب سائٹ اور پیٹری اون صفحے پر اسی ترتیب کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔

Patreon.com/tariqalibrohi

عقیدہ و منہج

1- قواعداربع  (یہاں سے دروس سنیں) 

2- اصول ثلاثہ(یہاں سے دروس سنیں)

3- کتاب التوحید

4- کشف الشبہات

یہ سب کتب شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی ہیں۔

5- لمعۃ الاعتقاد امام  ابن قدامہ المقدسی رحمہ اللہ

6- عقیدۃالواسطیۃ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور القواعد المثلی شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ میں بھی توحید اسماء وصفات کے اصولوں کو ترتیب سے بیان کیا گیا ہے۔

7- اصول السنۃ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ۔

8- شرح السنۃ للبربہاری اور عقیدۃ اصحاب الحدیث للصابونی رحمہما اللہ۔

9- منہج الانبیاء فی الدعوۃ الی اللہ شیخ ربیع المدخلی رحمہ اللہ

10- اجوبۃ المفید فی المناہج الجدیدۃ شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ

اس کے علاوہ بھی بہت سے عقیدہ و منہج کی کتب ہیں۔

قرآن مجید و تفسیر

قرآن مجید کو صحیح تجوید سے پڑھنا سیکھیں اور جس قدر ہو ساتھ ساتھ حفظ کرتے رہیں۔

تفسیر میں مختصر سے شروع کریں جیسے:

1- تفسیر المیسر

2- تفسیر السعدی

3- تفسیر ابن کثیر

ان کے علاوہ آپ امہات التفاسیر جیسے الطبری وغیرہ کے بھی حوالہ جات اپنے مراجع میں رکھ سکتےہيں۔ اور اب تو پورا موسوعۃ  ملتا ہے تفسیر الماثور کا اس سے بھی استفادہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

اور موجودہ دور کے اہل علم کی تفاسیر سے بھی استفادہ کریں اگرچہ وہ مکمل نہ بھی ہوں جیسے:

تفسیر ثنائی، بدیع التفاسیر، تفسیر صدیق حسن خان، اضواء البیان اور تفسیر ابن عثیمین وغیرہ۔

حدیث و شروحات

چھوٹی بنیادی کتب سے شروع کریں جنہيں آپ حفظ بھی کرسکتے ہيں جیسے:

1- اربعین النووی

2- عمدۃ الاحکام

3- بلوغ المرام

پھر مزید طویل کتب حدیث ان کی شروحات کے ساتھ جیسے:

صحیح بخاری فتح الباری

صحیح مسلم النووی

ابو داود عون المعبود

الترمذی تحفۃ الاحوذی

النسائی حاشیہ السندی

ابن ماجہ  انجاز الحاجۃ

ان کے علاوہ بھی دیگر موجودہ اہل علم کی آڈیو زمیں اور کتابی شکل میں شروحات ہیں  جیسے شیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ کی۔

مصطلح الحدیث کی کتب آپ شیخ ابن عثیمین کی پڑھ سکتے ہيں جو عام فہم ہے، اور دیگر قدیم کتب کا بھی بآسانی حوالہ آپ کومل جائےگا جیسے نزھۃ النظر شرح نخبۃ الفکر امام ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کی۔

فقہ اور اصول فقہ

اصول فقہ میں بنیادی اورآسان کتاب شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی الاصول من علم الاصول ہے۔

اور فقہ میں الفقہ المیسر بہت مفید ہے۔اسی طرح الملخص الفقہی شیخ صالح الفوزان کی۔

فتاوی میں قدیم فتاوی ابن تیمیہ ہوں یا جدید شیخ ابن باز، ابن عثیمین، الفوزان یا فتوی کمیٹی سعودی عرب کے فتاوی یا برصغیر کے اہل حدیث علماء و محدثین جیسے فتاوی نذیریہ و صدیق حسن خان وغیرہ ان سے استفادہ کیا جائے۔

آداب و اخلاق اور زہد و رقائق

1- ریاض الصالحین للنووی

2- ادب المفرد للبخاری

قصص الانبیاء اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

امام ابن کثیر رحمہ اللہ کی کتب کے علاوہ مختلف قسم کے موسوعات جن میں تحقیق کا خاص اہتمام کیا گیا ہو سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

عربی لغت

1- دروس اللغۃ العربیۃ لغیر الناطقین بھا (مدینہ بک)

2- الآجرومیۃ

اس کے بعد دیگر ان سے اوپر درجے کی کتب جیسے الفیۃ ابن مالک وغیرہ۔

قرآن حفظ و تجوید، عربی ، اسلامی مضامین جیسے عقیدہ، تفسیر، حدیث و فقہ کی آن لائن کلاسس کے لیے رابطہ کریں۔

طارق علی بروہی آن لائن اکیڈمی  جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

2 خیالات ”طالب علم کو کن کتابوں سے شروع کرنا چاہیے؟“ پر

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے