TariqBrohi

Ism Ma'rifa in Urdu Language

اردو زبان میں اسم معرفہ کی پہچان

جب سے میں نے اردو پڑھانے کے کورسس ترتیب دینے کے لیے مواد اکٹھا کرنا شروع کیا ہے تب سے یہ جان کر خوشی اور حیرت کی ملی جلی  کیفیت  طاری  ہے کہ جس زبان کو ہم یونہی روانی سے بولتے ہیں اس کے بھی گرامر کے تقریباً وہی قواعد ہیں جو انگریزی یا عربی وغیرہ زبانوں کے ہوتے ہيں، بلکہ عربی زبان میں جو گرامر کے قواعد کے لیے مصطلحات استعمال ہوتی ہیں اردو میں بھی وہی استعمال ہوتی ہیں جیسے اسم، فعل، حرف، فاعل و مفعول وغیرہ۔

عربی یا انگریزی کی طرح اردو میں بھی اسم معرفہ Definite Noun  اور اسم نکرہ Indefinite Noun پائے جاتے ہيں۔ البتہ عربی یا انگریزی کی طرح اسم کے حرف پر کوئی نشانی ظاہر نہیں ہوتی جیسے انگریزی میں a  اور the  ہوتے ہیں، اور عربی میں نکرہ کے لیے تنوین بيتٌ اور معرفہ کے لیے “ال” لگتا ہے البیتُ۔

اردو میں اس کے معرفہ ہونے کی پہچان اس کے سیاق سباق سے ہوتی ہے جیسے معرفہ کی اقسام میں سے

 اسم اشارہ : یہ ، وہ

اسم موصول: جو کہ، جس میں، جسے

 اسم ضمیر: وہ، اس۔۔۔ وغیرہ

البتہ اسم عَلَم جیسے کسی کا نام  ولقب وغیرہ تو ظاہر الفاظ میں پہچان لیے جاتے ہيں: محمد، قائد اعظم، کراچی۔

لیکن جو الفاظ معرفہ  اور نکرہ دونوں طور پر استعمال ہوتے ہیں سادہ ترین جملے میں اس کے آگے “ایک” لگا دیا جاتا ہے جیسے:

This/that is a house

یہ/وہ  ایک گھر ہے۔

یعنی کوئی بھی ایک گھر۔

اردو بول چال اور دیگر قواعد سیکھنے کے لیے ہمارےاردو زبان کا کورس  میں شرکت کیجیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے